صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

پاکستان میں10برس بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے،سرفراز احمد

ویب ڈیسک | ہفتہ 14 دسمبر 2019 

کراچی:  سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ پاکستان میں10برس بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے شائقین کو برسوں سے اس کا انتظار تھا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پہلا ٹیسٹ بارش سے شدید متاثر ہوا، قدرت کے معاملات میں کوئی دخل نہیں دے سکتا، امید ہے کہ کراچی ٹیسٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا، پاکستان یہ ٹیسٹ جیت کراپنی عالمی رینکنگ بہتربناسکتا ہے۔

موقع ملا تومیچ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم بھی جاؤں گا، سرفراز نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی اپنی اہمیت اور اس سے نیا ٹیلنٹ ملتا ہے، اسی کے ساتھ اسکول کرکٹ بھی بہت ضروری ہے، انھوں نے کہا کہ پیسر نسیم شاہ میں ٹیلنٹ موجود ہے تاہم انھیں تھوڑا گروم کرنے کی ضرورت ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔