صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

خیبرپختونخوا میں اے ڈی بی منظور شدہ منصوبوں کے لیے فنڈز جاری

ویب ڈیسک | ہفتہ 14 دسمبر 2019 

خیبر پختونخوا حکومت نے اے ڈی پی نئی ریلیز پالیسی کے تحت اہم منصوبوں کے لیے 10 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے، محکمہ خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں 70 سے زائد پروجیکٹس کیلئے 100 فیصد فنڈز جاری کر دئیے، صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے مزید 10 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں، منصوبوں میں بلین ٹری فیز تھری، چڑیا گھر، سکولوں کی تعمیر، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن، ٹیکس دفاتر، پشاور اپ لفٹ پروگرام، تعلیم، صحت، جنگلات، انرجی اینڈ پاور، معدنیات، سپورٹس، سیاحت، امور نوجوانان، بلدیات، محکمہ ریلیف سمیت دیگر شامل ہیں۔

70 بڑے منصوبوں کے لئے 10 بلین روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی، پراجیکٹس کی منظوری خیبرپختونخوا کابینہ نے مختلف اجلاسوں کے دوران دی تھی، پشاور میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص 4089 ملین جاری کیے گئے، پشاور میں رنگ روڈ، نیا جنرل بس سٹینڈ، اپ لفٹ پروگرام اور بیوٹیفیکیشن منصوبوں کے تمام فنڈز بھی جاری کیے گئے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنڈز کی بروقت فراہمی صوبائی حکومت کے بہتر مالی انتظامی پالیسی کا نتیجہ ہے، وزیر اعلیٰ محمود خان نے تمام زیر تکمیل منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔