صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

سی سی پی اوپشاور محمد علی گنڈا پور کا ٹریفک ہیڈ کوارٹر کا دورہ

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات 12 دسمبر 2019 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس آفیسر محمد علی گنڈا پور نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا،دورہ کے موقع پر ٹریفک پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سی سی پی او کو سلامی پیش کی جبکہ سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اورپولیس شہداء کی بلند درجات کیلئے دعا کی، اس موقع پر سی سی پی او نے ٹریفک پولیس افسران سے بات چیت کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ میں کسی قسم کی نرمی نہ برتنے، کم عمر ڈرائیوروں اوربغیر ہلمٹ موٹر سائیکل چلانے کی روک تھام کے احکامات جاری کئے، سی سی پی او نے ڈرائیونگ لائسنس اجراء کے مختلف سیکشن دیکھے اور ڈرائیونگ لائسنس کی حصول کیلئے آنے والے شہریوں سے ان کو درپیش مسائل دریافت کرتے ہوئے ان کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کئے،شہر میں غیر قانونی کار پارکینگ،غنڈہ ٹکس کی وصولی اور غیر قانونی اڈے والوںکے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کرنے کی ہدایات کی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز گلبہار کا دورہ کیا اس موقع پر ایکٹنگ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل اورایس پی اسلم نواز اور دیگرپولیس افسران بھی موجود تھے سی سی پی او نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر کے مختلف سیکشنز کا تفصیلی دورہ کیا اور لائسنس کے حصو ل کیلئے آنے والے شہریوں سے بھی بات چیت کی جبکہ ٹرائی گراونڈ کا دورہ کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میںجدید اصلاحات کے بارے میں اگاہی حاصل کی اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کو ٹریفک کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ سی سی پی او نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے موقع پر ٹریفک سٹاف کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصو ل میں قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھا جائے، کسی کے ساتھ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے دوران کوئی نرمی نہیں برتی جائے سیٹ بیلٹ،کم عمر ڈرائیور، ون ویلنگ،سکول کے بچوں کو چھت پر لے جانے والے گاڑیوں اور بغیر ہلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کیلئے خصوصی آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ حادثا ت کی روک تھام ہو سکے جبکہ ٹریفک کی بلا تعطل روانگی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھاتے ہوئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے ایس ایس پی ٹریفک اور ٹریفک افسران سے بات چیت کرتے ہوئے غیر قانونی کار پارکینگ،غنڈہ ٹکس کی وصولی اور غیر قانونی اڈے والوںکے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی جبکہ بی آر ٹی منصوبے کے دوران ٹریفک پولیس کے جوانوں کی ڈیوٹی پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔