صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

جوڈیشل کمپلیکس اور ملحقہ دیگر حساس عمارتوں کا سکیورٹی جائزہ

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات 12 دسمبر 2019 

پشاورسی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ریڈ زون میں تعلیمی اداروں، سرکاری عمارتوں اور دیگر حساس دفاتر کی سکیورٹی آڈٹ کرانے کا سلسلہ تیز کردیا گیا ، ایس ایس پی آپریشن نے ابتدائی طور پر جوڈیشل کمپلیکس پشاور کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، دوسرے مرحلے میں ریڈ زون میں واقع سرکاری دفاتر اور دیگر سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی آڈٹ کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو عمارتوں ، دفاتر ، تعلیمی اداروں وغیرہ کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے سفارشات تیار کرے گی ،سکیورٹی آڈٹ کا مقصد سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے ریڈ زون میں واقع سرکاری دفاتر ، عمارتوں، ہائی کورٹ اورڈی سی آفس کے ساتھ ساتھ کالجز ، یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی سکیورٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ابتدائی مرحلے میں جوڈیشل کمپلیکس پشاور کا دورہ کیا، جائزہ دورے کے دوران ایس ایس پی انوسٹی گیشن نثار خان اور اے ایس پی کینٹ حیدر علی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن نے سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ہمہ وقت مستعد اور چوکس رہنے کی تلقین کی، انہوں نے کینٹ ڈویژن پولیس کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کے لئے کئے گئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی کو مزید فعال کرنے کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے واضح کیا کہ سکیورٹی آڈٹ کا مقصد تمام سرکاری عمارتوں، کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر حساس عمارتوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے ۔ایس ایس پی آپریشن ظہور بابرآفریدی نے واضح کیا ہے کہ ریڈ زون اور دیگر سرکاری دفاتر کی سکیورٹی کو مزید بہتر کیلئے تمام عمارتوں کی سکیورٹی آڈٹ کی جائے گی جس کیلئے ایس پی کینٹ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو جامع اور باریک بینی سے عمارتوں، دفاتر اور تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرے گی،انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔