صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

ایس پی رورل علی بن طارق کی سربراہی میں کرائم میٹنگ

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 10 دسمبر 2019 

پشاور ایس پی رورل کیپٹن (ر) علی بن طارق کی سربراہی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ایس پی رورل کے دفتر میں ہونے والے کرائم میٹنگ میں ایس ڈی پی او چمکنی سمیت رورل ڈویژن کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسران نے شرکت کی، اس موقع پر ایس پی رورل نے امسال ہونے والے سنگین جرائم کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے تفتیش اور انسداد جرائم کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں، انہوں نے جرائم کی روک تھام اور قیام امن کی خاطر بطور ٹیم ورک کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین زمہ داری ہے جس میں کوئی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جا سکتی ایس پی رورل علی بن طارق  تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی رورل کیپٹن (ر) علی بن طارق کی سربراہی میں خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ایس پی رورل کے دفتر میں ہونے والے میٹنگ میں ایس ڈی پی او چمکنی خانزیب خان، رورل ڈویژن کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسران نے شرکت کی، اس موقع پر رواں سال کے دوران ہونے والے سنگین جرائم کا تقابلی جائزہ لیا گیا، ایس پی رورل نے جرائم کی تفتیش اور ملوث ملزمان کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے واضح کیا کہ امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کی خاطر بطور ٹیم کام کرنا ہو گا، انہوں نے انوسٹی گیشن سٹاف کو سنگین مقدمات کی تفتیش کو جلد مکمل کرنے ان میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی بھی ہدایت کی ایس پی رورل نے میٹنگ کے دوران واضح کیا کہ پولیس افسران و اہلکار جرائم پیشہ افراد سمیت منشیات فروشوں اور سود کے کاروبار میں ملوث افراد کے ساتھ ساتھ قبضہ مافیہ اور قماربازوں کے خلاف بھی بلا تفریق کارروائیاں کریں، انہوں نے آئس اور ہوائی فائرنگ کے خلاف آگاہی مہم چلاتے ہوئے عوام کو ان کے نقصانات سے آگاہ کرنے اور اس ضمن میں علماء کرام و مشائخ عظام سے بھی استفادہ حاصل کرتے ہوئے منبر و محراب کے ذریعے شہریوں میں منشیات اور ہوائی فائرنگ کے خلاف شعور و آگاہی پھیلانے کی ہدایت کی،

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔