صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

پاکستان 2021 میں شیڈول ساؤتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا

ویب ڈیسک | ہفتہ دسمبر 2019 

 لاہور: پاکستان 2021 میں شیڈول ساؤتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا اور اس سلسلے میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن نیپال کے شہر کھٹمنڈو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 10 دسمبر کو گیمز کی اختتامی تقریب میں 2 سال بعد ہونے والی گیمز کا روایتی پرچم وصول کریں گے۔

پی او اے کے صدر عارف حسن کا کہنا ہےکہ 2004 کے بعد 17 برس بعد پاکستان ایک بار پھر ان گیمز کی میزبانی کرنے جارہاہے، جو ہم سب کے لیے ایک اعزاز ہے۔ اس بار ان گیمز کو 2 سے 3 شہروں میں کرانے کی تجویز ہے، 2004 میں صرف ایک شہر اسلام آباد میں پندرہ گیمز کرائی گئی تھیں۔ اس بار زیادہ ایونٹس ہوں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت سے بات چیت کرکے تمام وینوز کو فائنل کریں گے۔

سید عارف حسن نے کہا کہ یہ گیمز کسی ایک فرد، ادارے کی نہیں، یہ پورےپاکستان کی گیمز ہوں گے، ہم سب کو مل کر انہیں کامیاب بنانا ہے۔دنیا کو یہ دکھانا ہے کہ پاکستان ہر قسم کے انٹرنیشنل ایونٹس کرانے کا اہل ہے اور کھیلوں سے محبت کرنے والوں کی یہ سرزمین ہے۔

نیپال گیمز میں پاکستانی اتھلیٹس کی پرفارمنس کے بارے میں عارف حسن نے کہا کہ یہ سب بروقت اور بہترین طریقے سے نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد کی وجہ سے ممکن ہواہے۔ آرمی، واپڈا، خیبر پختون خوا حکومت ،کے پی کے اولمپکس ایسوسی ایشن،تمام آرگنائزر، محکموں، صوبائی ٹیموں کے بھرپور تعاون کی وجہ سے نیشنل گیمز میں اتھلیٹس کو تیاری کا سنہری موقع ملا، اگر ان گیمز کے ساتھ تربیتی کیمپ بھی زیادہ دن کے لگائے جاتے تو مجھے یقین ہے کہ ان میڈلز کی تعداد اور زیادہ ہوسکتی تھی۔تمام میڈلز ونرز نے پاکستان کا نام روشن کیاہے،گوہاٹی میں ہونےو الی گیمز میں پاکستان کو صرف بارہ گولڈمیڈل ملے تھے لیکن نیپال میں پاکستانی اتھلیٹس کی پرفارمنس بہت شاندار جارہی ہے جس پر ہم سب کو ان اتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔