صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

پرائیویٹ سکولز سے لوٹ مار کے نئے نئے طریقے اختیار کر

علی جان ڈسٹرکٹ بیوروچیف | پیر دسمبر 2019 

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے پرائیویٹ سکولز سے لوٹ مار کے نئے نئے طریقے اختیار کرنا شروع کر دئیے. پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا اظہار تشویش, وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ, اس ضمن میں پی ایس اے ضلع مظفرگڑھ کے صدر رانا واجد علی ایڈووکیٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ثانوی اور اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب بھر کے بورڈز نے تمام پرائیویٹ سکولز کو دستاویزات تاخیر سے جمع کرانے کا اعتراض لگا کر 10 سے 20 ہزار روپے کے نہ صرف جرمانے لگا دئیے بلکہ ان کے رجسٹریشن کوڈز بھی بند کر دئیے. جو کہ قابل مذمت اقدام ہے. اور یہ جرمانے ناجائز اور بلا جواز ہیں. حالانکہ بورڈ سے الحاق شدہ تمام نجی سکولز نے بروقت مطلوبہ دستاویزات جمع کرائیں. اب جرمانوں کی زبردستی وصولی کی جا رہی ہے. انہوں نے بورڈ کے اس ناجائز اور بلاجواز اقدام کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے. 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔