صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کی پولیس افسران و اہلکاروں کے ساتھ تعارفی میٹنگ

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ 20 نومبر 2019 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر محمد علی گنڈا پور نے پشاور پولیس کے افسران و اہلکاروں سے تعارفی میٹنگ کی ہے، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن جہانزیب برکی، ایس ایس پی کوارڈینیشن سرفراز علی شاہ، ایس پی سکیورٹی محمد شعیب، ایس پی ہیڈ کوارٹرز عثمان غنی، تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت تفتیشی افسران نے بھی شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صاف و شفاف طریقے سے عوام کو سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ فورس اور عوام کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،جرائم کو کنٹرول کرنے اور امن و امان کے قیام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ قریبی روابط قائم کر کے سماج دشمن عناصر کو شکست سے دوچار کیا جا سکتا ہے، انہوں نے لینڈ مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاون میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی بلا تفریق کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی، سی سی پی او نے پولیس افسران کو اسٹریٹ کرائمز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور ان کو نکیل ڈالنے کی خاطرنئی حکمت ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی ، سی سی پی او نے واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں کی تعینات خالصتا میرٹ اور ان کی کارکردگی سے مشروط ہو گی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں نو تعینات سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے پولیس افسران و اہلکاروں کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی ہے جس میں ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن جہانزیب خان برکی، ایس ایس پی کوارڈینیشن سرفراز علی شاہ، ایس پی سکیورٹی محمد شعیب، تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ او ز اور انوسٹی گیشن افسران نے شرکت کی، اس موقع پر سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پشاور پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر تے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس پر پورے فورس کو فخر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ ، اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر نئی حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے ، سی سی پی او نے واضح کیا کہ میرٹ کی بالادستی اور شفاف تفتیشی نظام سے معاشرے کو سماج دشمن عناصر سے پاک کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی ان کی بہترین کارکردگی سے مشروط کر دی گئی ہے جس کے تحت بہتر کار کردگی کے حامل اہلکاروں کو اہم جگہوں پر تعینات کیا جائے گا، انہوں نے جرائم کی روک تھام سمیت اسٹریٹ کرائمز ، جرائم برخلاف جان و مال اور امن کو برقرار رکھنے کی خاطر گشت میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے مزید کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران معصوم عوام کو بے جا تنگ نہ کیا جائے ، انہوں نے سمگلنگ کی روک تھام میں کسٹم حکام کے ساتھ مل کر جامع کریک ڈاون کی بھی ہدایت کی 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔