صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

ٹک ٹاک میں نئے فیچر کی شمولیت کی تیاری

اکثریت ڈیسک | بدھ 20 نومبر 2019 

معروف ویڈیو ایپ ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر لانے کا تیاری کر رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک ایک نئے فیچر کی جانچ پڑتال کر رہی ہے جس میںصارفین اپنے بائیو اور ویڈیو کلپ میں ای کامرس جیسی ویب سائٹس کے لنک ایڈ کرسکیں گے۔

یہ فیچر ٹک ٹاک کے علاوہ فیس بک، انسٹاگرام، پن ٹریسٹ اور اسنیپ چیٹ پر پہلے سے ہی موجود ہے۔

ٹویٹر پر فیبیئن برن نام کے ایک صارف نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس کے بائیو سیکشن اور ویڈیو کلپ میں کسی ویب سائٹ کا لنک دیا گیا ہے جس پر کلک کرکے ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہےاور  پھر وہاں سے صارف خریداری بھی کرسکتا ہے۔

حال ہی میں رپورٹ آئی تھی کہ ٹک ٹاک کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کر گئی ہے اور  یہ اب دنیا کی تیسری مقبول ترین ایپ ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔