صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

سرکاری ملازمین کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اکثریت ڈیسک | بدھ 20 نومبر 2019 

) قومی اسمبلی کی آئی ٹی کمیٹی اجلاس میں سرکاری ملازمین کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چیئرمین علی خان جدون کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی آئی ٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں این آئی ٹی بی حکام نے کہا سرکاری ملازم مستقبل میں واٹس ایپ استعمال نہیں کریں گے، حکومت پاکستان واٹس ایپ طرز کا سرور بنائے گی۔

این آئی ٹی بی حکام کے مطابق واٹس ایپ طرح کی سروس پر وائس میسیج ویڈیو اور دستاویزات بھیجی جا سکیں گی، سرکاری ملازمین دستاویز اپنے ذاتی واٹس ایپ پر شیئر نہیں کریں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔