صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

ڈی ایس پی سٹی تاج محمد خان کی اہم کاروائی۔ خطرناک اشتہاری گرفتار۔

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 19 نومبر 2019 

چارسدہ ڈی ایس پی سٹی تاج محمد خان نے اہم کاروائی کے دوران ضلع دیر اور تھانہ پڑانگ کو انتہائی مطلوب اشتہاری کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم عرصہ دراز سے قتل و اقدام قتل کے سنگین 10مقدمات میں مطلوب تھے۔ دوران سپیشل چھاپہ زنی اشتہاری گرفتار۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایس ایم جی اور کارتوس برآمد۔ مزید تفتیش جاری ڈی ایس پی سٹی تاج محمد خان تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللّٰلہ خان کی خصوصی ٹاسک پر ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ افتخار شاہ خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی تاج محمد خا ن، ڈی ایس پی دیر ظفر خان و دیگر پولیس ٹیم پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے عرصہ دراز سے تھانہ پڑانگ اور دیر پولیس کو انتہائی مطلوب اشتہاری لیاقت ولد انذر گل ساکن گندیگار دیر کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے ایک ایس ایم جی اور کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے۔ دوران انٹاروگیشن ملزم نے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔