صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 16 اپریل 2024 

سٹی پولیس کی اہم کاروائی، منشیات سے بھری گاڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 16 نومبر 2019 

سٹی پولیس کی اہم کاروائی، منشیات سے بھری گاڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 52کلو 900گرام افیون اور 14کلو 950گرام چرس برآمدچارسدہ سٹی پولیس نے منشیات کے خلاف اہم پیش رفت کے دوران منشیات سے بھری گاڑی کو دھر لیا۔ گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں لاکھوں روپے کی افیون اور چرس برآمد۔ سٹی تھانہ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے 
تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللّٰلہ خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت براستہ سردریاب علاقہ پشاور سے منشیات کی بھاری مقدار سمگل کی جائے گی۔ مصدقہ اطلاع پر انچارج چوکی سردریاب سب انسپکٹر فلک نیاز خان نے ناکہ بندی مزید سخت کرتے ہوئے ایک مشکوک موٹر کار ہنڈا نمبری LEA7409 کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر موٹر کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ جس کی تعاقب کے لئے سٹی پولیس کے رائیڈرز سکواڈ، موبائل اور ناکہ بندیوں کو الرٹ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں چک حصارہ میں گاڑی کی برآمدگی کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سٹی تاج محمد خان اور ایس ایس او تھانہ سٹی جوہر شید خان و دیگر پولیس موقع پر پہنچ کر گاڑی کو موجود پاکر تلاشی کے دوران گاڑی کی خفیہ خانوں سے 14کلو 950گرام چرس جبکہ 52کلو 900گرام افیون برآمد کر لیا گیا۔ تھانہ سٹی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔