صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

پشاور سی سی پی او کریم خان نے نیشنل گیمز کے انعقاد کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ 16 نومبر 2019 

پشاور  سی سی پی او کریم خان نے نیشنل گیمز کے انعقاد کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج اور دیگر اداروں کے تعاون سے اہم ایونٹ کے پرامن انعقاد کو ممکن بنایا، سی سی پی او نے اختتامی تقریب کے بعد کہا کہ نیشنل گیمز کے انعقاد سے دنیا کو امن و محبت اور مثبت پیغام گیا ہے، انہوں نے گیمز کے پر امن انعقاد سے پشاور پر کھیلوں کے دروازے کھلنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی انٹرنیشل ایونٹ کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او کریم خان نے گزشتہ روز نیشنل گیمز کے پرامن انعقاد کے بعد کہا ہے کہ گیمز کا انعقاد قابل تحسین اقدام تھا، انہوں نے کہا کہ گیمز کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو چیلنج کے طور پر قبول کیا جو پاک فوج اور دیگر اداروں کے تعاون سے اس اہم ذمہ داری سے سرخرو ہوئے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ گیمز کے پرامن انعقاد سے دنیا کو مثبت پیغام گیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی بڑے انٹرنیشنل ایونٹ کے لئے پوری طرح تیار ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیشل گیمز کے کامیاب اور پرامن انعقاد کے بعد کھیلوں کے دروازے پشاور کے لئے کھل گئے ہیں، انہوں نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی بڑے ایونٹ کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔