صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

نان کسٹم پیڈ سامان کی پکڑ دھکڑ جاری رہے گا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ 15 نومبر 2019 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی ہے جس کے دوران بھاری مالیت کی نان کسٹم پیڈ مختلف اشیاء بھی برآمد کرکے کسٹم حکام کے حوالے کی ہے اسی کاروائیوں کے دوران تھانہ حیات آباد پولیس نے غیر قانونی طریقے سے سمگل کرنے والے غیر ملکی کپڑااور دیگر اشیاء برآمد کرکے قانونی کارروائی کے لئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزحیات آبادپولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد غیر قانونی طریقے سے درآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پراے ایس پی حسن جہانگیرکی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد احسان اللّٰلہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تحصیل جمرود کی جانب سے شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی تلاشی لیتے ہوئے غیر ملکی اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر بھاری مقدار میںغیر قانونی طریقے سے درآمد شدہ 20 تان غیر ملکی کپڑا برآمد کرلیا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جسے کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیاہے 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔