صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

ڈی ایس پی شازیہ نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ 15 نومبر 2019 

ٹریفک قوانین کی آگاہی کے بارے میں خصوصی پروگرام کا انعقاد 
پشاورسٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر تعلیمی اداروں، تجارتی مراکز  اور دیگر مقامات پر خصوصا طلبا اور شہریوں میں ٹریفک قوانین کے آگاہی کیلئے مختلف سیمینارز منعقد کر رہے ہیں جس کا مقصد طلبا، نوجوان نسل اور عوام میں ٹریفک قوانین کا احترام، روڈ سیفٹی ،روڈ کراس ،اس پر عملدرآمد اور شعور اجاگر کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقارکی خصوصی ہدایت کی روشنی عوام اور طلبا میں ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کی خاطر سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ ڈی ایس پی شازیہ شاہد مختلف تعلیمی اداروں سکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں وقتا فوقتا سیمینارز کا انعقاد کررہی ہے جس کے دوران گزشتہ روز ایس پی کینٹ اسلم نواز کی قیادت میں ڈی ایس پی ٹریفک ایجوکیشن شازیہ شاہد نے پشاور ماڈل گرلز سکول واقع ارشاد آباد ورسک روڈ میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،سیمینار کے موقع پر ایس پی کینٹ اسلم نواز, ڈی ایس پی ایجوکیشن شازیہ شاہد اور دیگرٹریفک پولیس اہلکاروں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے روڈ سیفٹی ، روڈ کراس، زیبرا کراس، روڈ حادثات سے بچانے کیلئے سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی، میڈم شازیہ نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی تحفظ کیلئے سہولیات فراہم کر رہی ہے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار کی ہدایات کی روشنی میں مختلف تعلیمی اداروں میں طلبا اور طالبات کو ڈرائیونگ کے اصول ،احتیاطی تدابیر اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ روڈ حادثات کی صورت میں جانی نقصان سے بچانے کی خاطر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال نہایت اہمیت کا حامل ہے سیمینارکے دوران طالبات نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے آئیندہ کیلئے بھی ان کا انعقاد کرنے کی خواہش ظاہر کی، ڈی ایس پی شازیہ نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے.ترجمان شھاب خان عمرزئے سٹی ٹریفک پولیس پشاور

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔