صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 23 اپریل 2024 

پشاور ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر شہر کے مختلف تجارتی مراکز پر ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈان کیا گیا ہے

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 12 نومبر 2019 

پشاور  ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر شہر کے مختلف تجارتی مراکز پر ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈان کیا گیا ہے، کریک ڈان کے دوران کجولٹی روڈ، پلوسی روڈ,ٹاون چوک اورجلیل کبابی روڈ میں تجاوزات کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے   مزید45 افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار کی خصوصی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹر فضل احمد جان کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس نے شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کی خاطر شہر کے مصروف ترین تجارتی مرکز ٹاون یونیورسٹی روڈ ،کجولٹی روڈ  اور جلیل کبابی روڈ  میں کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران ٹریفک پولیس کے جوانوں نے مجموعی طور پر غیر قانونی تجاوزات اور روڈ بلاک کرنے پر مزید 45 افراد کو پولیس حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، اس ضمن میں ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار نے واضح کیا ہے کہ شہر بھر سے ناجائز تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا. ترجمان سٹی ٹریفک پولیس شہاب خان عمرزئے۔
 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔