صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

بنوں پولیس کی جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں کی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 12 نومبر 2019 

بنوں پولیس کی جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں کی ڈی پی او بنوں یاسرآفریدی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پیز کی زیرِ قیادت ضلع بنوں میں مختلف ایس ایچ اوز نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کرکے ذیل گرفتاریاں اور برآمدگیاں عمل میں لائی گئیں۔تھانہ کینٹ، تھانہ سٹی، تھانہ صدر، تھانہ منڈان،تھانہ میریان، تھانہ ٹاؤن شپ، تھانہ بکاخیل خیل، تھانہ ککی، تھانہ میرا خیل پولیس نے کاروائیاں کرکے06 مجرمان اشتہاری 23مشتبہ افراد گرفتار کیے۔اسی طرح دیگر ملزمان کے قبضے سے03عدد کلاشنکوف،13عدد پستول معہ283 عدد کارتوس مختلف بور،1510گرام چرس برآمد کی۔تھانہ کینٹ،صدر،ٹاون شپ،میریان پولیس نے شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے07افراد کیخلاف مقدمات درج رجسٹر کیے۔جبکہ ضلع بھر میں سود خور مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے دو دن میں 10افراد کیخلاف مقامات درج رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔ ترجمان بنوں پولیس

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔