صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

پشاورایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے گزشتہ روز قیوم اسٹیڈیم پشاور میں نیشنل گیمز کے دوران سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی دورہ کیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ نومبر 2019 

پشاورایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے گزشتہ روز قیوم اسٹیڈیم پشاور میں نیشنل گیمز کے دوران سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی دورہ کیا، اس موقع پر اے ایس پی خانزیب، ڈی ایس پی کینٹ ریاض ، ڈی ایس پی ٹائون ارشد خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ نیشنل گیمز نو سال بعد پشاور میں منعقد کئے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ تاریخی کھیلوں کے پر امن انعقاد کی خاطر پشاور پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت 5 ہزار کے قریب پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، انہوں نے مزید کہاکہ نیشنل گیمز کی خاطر قیوم سپورٹس کمپلیکس میں پولیس کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو27 مختلف ہوٹلز میں ٹھہرایا جائے گا جس کے لئے پشاور پولیس نے تمام ہوٹلز اور اسٹیڈیمز کا سکیورٹی آڈٹ کرنے کے بعد تمام اہم اور حساس مقامات کی نشاندہی کرنے کے بعد سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے، جس کے تحت ہوٹلوں اور اسٹیڈیمز میں سپیشل کمبیٹ یونٹ کے جوانوں کے ساتھ ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز کے افتتاحی اور اختتامی تقاریب کے لئے بھی ابھی سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت افتتاحی تقریب کے لئے دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ گیمز کے دوران شہر کے چالیس داخلی و خارجی پوائنٹس بنا کر سکیورٹی ہائی الرٹ کی جائے گی، انہون نے مزید کہا کہ دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مشترکہ روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد نیشنل گیمز کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانا ہے، 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔