صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

سٹی پٹرولنگ فورس پشاور کو جدید موٹر سائیکل حوالگی کی تقریب

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعہ نومبر 2019 

پشاورملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں سٹی پٹرولنگ فورس کو جدید موٹر سائیکل حوالگی کی تقریب منعقد کی گئی، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ جناب محمود خان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر آئی جی پی خیبر پختونخواہ ڈاکٹرمحمد نعیم خان، سی سی پی او کریم خان، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعاکی، تقریب کے دوران سی سی پی او کریم خان نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان کو سٹی پٹرولنگ فورس کے قیام، کارکردگی اور بطور فرسٹ ریسپانڈرز کردار ادا کرنے پر تفصیلی بریفنگ دی،انہوں نے واضح کیا کہ سٹی پٹرولنگ فورس نہ صرف امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے بلکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں مسیحاکا کردار ادا کرتے ہوئے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بروقت ہسپتال منتقلی میں بھی پیش پیش رہے ہیں جس کی مثال ملک بھر میں کہیں نہیں ملتی،تقریب کے دوران وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے سٹی پٹرولنگ فورس کی افادیت کا ادراک کرتے ہوئے اس کی کارکردگی کو بھی بھر پور طریقے سے سراہا ،اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے سٹی پٹرولنگ فورس کو 42 عدد جدید موٹر سائیکل حوالہ کئے جو اندرون شہر کے تنگ و تاریک گلیوں میں گشت کریں گے، رائیڈر سکواڈمیںلیڈیز کمانڈوز بھی تعینات کی گئیں ہیں جو اندرون شہر مشہور لیڈیز بازار مینا بازار میں گشت کریں گیں، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے سٹی پٹرولنگ فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا۔ یاد رہے کہ سٹی پٹرولنگ فورس کا قیام نومبر سال 2016 میں عمل میں لایا گیا تھا جس کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ حادثات کی صورت میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے اور ان کی بروقت ہسپتال منتقلی کو بھی یقینی بنانا تھا، سٹی پٹرولنگ فورس نے اپنے قیام سے لے کر اب تک ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد ایمرجنسی کالز موصول ہو کر ان کو ریسپانڈکیا، اسی طرح پشاور کے مختلف مقامات پر حادثات کے شکار 7 ہزار سے زائد افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جبکہ اسی طرح 18 ہزار سے زائد افراد کی مدد کی جو سٹی پٹرولنگ فورس کی افادیت و اہمیت کو ظاہر کرتی ہے اسی طرح سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے مختلف سکول و کالجز کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی خاطر 14 ہزار سے زائد مرتبہ سکیورٹی آڈٹ کر کے خصوصی اقدامات اٹھائے جس کا مقصد معماران قوم کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا، سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں نے سٹریٹ کرائمز اور دیگر مختلف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 سو سے زائد افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے جو کہ فورس کی کامیابی کا بین ثبوت ہے  یہ امر قابل ذکرہے کہ سٹی پٹرولنگ فورس کو اس سے قبل جدید موٹر کار حوالہ کئے گئے تھے جن میں فرسٹ ایڈ کٹ، آگ بجھانے والے آلات، ہتھکڑی اور دیگر ضروری ٹولز فراہم کئے گئے تھے جو مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت سے سرشار ہو کر ان کی مدد بھی کیا کرتے تھے، جبکہ حالیہ فراہم کی جانے والے موٹر سائیکل جن میں تمام ضروری ٹولز بھی فراہم کر دئیے گئے ہیںکے ذریعے پولیس جوانوں کو اندرون شہر کے تنگ و تاریک گلیوں میں جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالنے اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی خاطر 42 عدد جدید موٹر سائیکل فراہم کر دئیے گئے جن سے نہ صرف اندرون شہر کی گلیوں میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی بلکہ شہریوں میں احساس تحفظ بھی مزید تقویت پائے گا 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔