صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

پشاور سی سی پی او کریم خان نے گزشتہ روز قیوم اسٹیڈیم پشاور میں نیشنل گیمز کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا،

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ نومبر 2019 

پشاور سی سی پی او کریم خان نے گزشتہ روز قیوم اسٹیڈیم پشاور میں نیشنل گیمز کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا، اس موقع پر ڈی سی پشاور علی اصغر، ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواہ، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی، ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار اور ایس پی سکیورٹی محمد شعیب سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، سی سی پی او کریم خان نے اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل گیمز نو سال بعد پشاور میں منعقد کئے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ تاریخی کھیلوں کے پر امن انعقاد کی خاطر پشاور پولیس نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت 5 ہزار کے قریب پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، انہوں نے مزید کہاکہ نیشنل گیمز کی خاطر قیوم سپورٹس کمپلیکس میں پولیس کنٹرول روم قائم کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کے مقابلے پانچ مختلف اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے جن میں چار ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے، سی سی پی او کریم خان نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو27 مختلف ہوٹلز میں ٹھہرایا جائے گا جس کے لئے پشاور پولیس نے تمام ہوٹلز اور اسٹیڈیمز کا سکیورٹی آڈٹ کرنے کے بعد تمام اہم اور حساس مقامات کی نشاندہی کرنے کے بعد سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے، جس کے تحت ہوٹلوں اور اسٹیڈیمز میں سپیشل کمبیٹ یونٹ کے جوانوں کے ساتھ ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز کے افتتاحی اور اختتامی تقاریب کے لئے بھی ابھی سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت افتتاحی تقریب کے لئے دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے، انہوں نے واضح کیا کہ گیمز کے دوران شہر کے چالیس داخلی و خارجی پوائنٹس بنا کر سکیورٹی ہائی الرٹ کی جائے گی، انہون نے مزید کہا کہ دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مشترکہ روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد نیشنل گیمز کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانا ہے، بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر پشاور علی اصغر اور ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کے ہمراہ قیوم سپورٹس کمپلیکس کے مختلف جگہوں کا دورہ بھی کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔