صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

وزیراعظم کبھی ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، پیر نورالحق قادری

ویب ڈیسک | بدھ نومبر 2019 

 اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کبھی ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا کہ اسرائیل ایک فاسق اور ظالم ملک ہے، وزیراعظم نے واضح کہا کہ اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، بے بنیاد پروپیگنڈے پر عوام کو اسلام آباد میں جمع کیا گیا، دھرنا عمائدین سے درخواست ہے کہ ماحول کو خراب نہ کیا جائے۔ چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کا اجتماع پرامن طریقے سے ختم ہو، حساس معاملات پر سیاست سے اجتناب کیا جائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہر جگہ ریاست مدینہ کا ذکر کرتے ہیں، جب تک ہم ریاست مدینہ کے اصولوں سے دور رہیں گے ہم کامیاب نہیں ہوں گے، وزیراعظم کبھی ختم نبوت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ناموس رسالت اور ختم نبوت کی بات آئے گی تو پی ٹی آئی ہراول دستے میں ہوگی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔