صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

تعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار ، آئس برآمد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ نومبر 2019 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے معاشرے کو منشیات اور آئس جیسی لعنت سے پاک کرنے کے سلسلے میں حیات آباد پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات از قسم آئس سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے آئس فروخت کرنے کا اعتراف کرلیاہے، ملزمان کی نشاندہی پر اس کے قبضے60گرام آئس برآمد کر لی گئی ہے، جسکی قیمت ہزاروں روپے بتائی جارہی ہے ملزمان کے خلاف نئے قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ اشفاق خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزمان کسی بھی وقت علاقہ جمرود سے ہزاروںروپے مالیت کی منشیات ازقسم آئس سمگل کرنے کی کوشش کریں گے اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ اشفاق خان نے شہر کے تمام داخلی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کی ہدایت کی،اے ایس پی حسن جہانگیر اور یس ایچ اوحیات آباد احسان اللّٰلہ مروت دیگر نفری پولیس کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران دو مشکوک افراد جمرود کی طرف آتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پران سے60 گرام آئس برآمد کرکے ملزمان پرویزولد شعیب اور ہارس ولد سکندر کو گرفتار کر لیا ،ملزمان نے سرسری انٹاروگیشن کیدوران اپنے گاہکوں اور خاص کرتعلیمی اداروں میں آئس سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف نئے قانون کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔