صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

جو سمجھتے تھے انہیں کوئی کچھ نہیں کہے گا آج جیلوں میں ہیں: چیئرمین نیب

اکثریت ڈیسک | بدھ 23 اکتوبر 2019 

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائڑڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ غریب عوام کو لوٹنے والی مافیا کے اختتام کا وقت قریب ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ عوام کو لوٹنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز یا بلڈرز نیب سے نہیں بچ سکیں گے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ کسی کے لیے رعایت نہیں ہے، نیب کو ڈوبی ہوئی رقم واپس کرانی ہے، اب بھی وقت ہے مافیا عوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس کر دے۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کو لوٹنے والے بزنس مین نہیں مافیا ہیں اور غریب عوام کو لوٹنے والی مافیا کے اختتام کا وقت قریب ہے، کسی کے ساتھ ڈیل نہیں کی، ہم نے ریت پر بھی کرپشن فری پاکستان لکھا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ حکومت سے نیب کا کوئی سروکار نہیں ہے لیکن نیب اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، ہمیں سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد وہ وقت آئے گا جب پاکستان میں کرپشن نہ ہونے کے برابر ہو گی، خود احتسابی شروع کر دیں تو نیب کی ضرورت نہیں ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب میں کسی قسم کی کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کسی بھی کرپٹ آفیسر کی نیب میں جگہ نہیں ہو گی۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ 5 ہزار کا کام 5 کروڑ میں کرنےکا پوچھنا کیا سیاسی انتقام ہے؟

انہوں نے کہا کہ اشتہار دیکھ کر یہ ضرور معلوم کریں کہ زمین کا کوئی تنازع تو نہیں، کچھ ایسی سوسائٹیز ہیں کہ رقم جمع کر کے دبئی اور دیگر ملکوں میں جا بیٹھے، ایسی سوسائٹیز تک نیب کا ہاتھ نہیں پہنچ سکا تو اللّٰلہ کا تو پہنچ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سمجھ کر کرپشن نہ کریں کہ ہم سےکوئی پوچھے گا نہیں بلکہ یہ ذہن میں رکھیں کہ کفن میں جیب نہیں ہوتی،  سزا اور جزا کا وقت مقرر ہے، اللّٰہ ظالم کو لمبی رسی دیتا ہے مگر آخر  پکڑ ہو جاتی ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔