صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 13 نومبر 2019 

ثقلین نے سرفراز کی قیادت سے برطرفی کو جلد بازی قرار دے دیا

اسپورٹس رپورٹر | بدھ 23 اکتوبر 2019 

 دبئی:  پاکستان کے سابق اسپن اسٹار ثقلین مشتاق نے سرفراز احمد کی قیادت سے برطرفی کو جلد بازی قرار دے دیا۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ اگر میں مصباح الحق کی جگہ ہوتا تو انھیں ایک موقع اور دیتا، اب بابراعظم کو کپتان بنادیا گیا، میں نہیں جانتا کہ انھوں نے انڈر 19 یا ڈومیسٹک لیول پر قیادت کی ہے یا نہیں اور وہ اس میں کیسے ہیں۔

ثقلین نے کہا کہ مصباح الحق ایک دیانتدار اور ذہین انسان ہیں، وہ کوالٹی اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتے مگر سلیکشن اور کوچنگ ان کیلیے نئی چیز اور مجھے یقین ہے کہ وہ غلطیاں کریں گے۔

ثقلین کے مطابق مصباح اور بورڈ بہت زیادہ تجربے کررہا ہے مگر تجربات کبھی ٹاپ لیول پر نہیں ہوتے، ایسی چیزیں ایج گروپس اور اے ٹیم میں کی جاتی ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2019 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2019 اکثریت۔