صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

ترکی اور روس کی کرد جنگجوؤں کو شامی سرحدی علاقوں سے نکلنے کیلیے مزید مہلت

اکثریت ڈیسک | بدھ 23 اکتوبر 2019 

سوچی: ترکی اور روس نے کرد جنگجوؤں کو شامی ’سیف زون‘ خالی کرنے کے لیے مزید 150 گھنٹے کی مہلت دے دی۔

روس کے شہر سوچی میں ترک صدر طیب اردوان نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے طویل ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال سمیت ترکی کی جانب سے شام میں جاری آپریشن پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور اس دوران دونوں صدور اس بات پر متفق ہوئے کہ کرد جنگجوؤں کو شام کے سرحدی علاقے ’سیف زون‘ سے نکلنے کے لیے مزید 150 گھنٹوں کی مہلت دی جائے۔

بعد ازاں روسی صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ کرد جنگجوؤں کے حوالے سے روس کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت کردوں کو ’سیف زون‘ سے اسلحہ سمیت نکلنے کے لیے مزید 150 گھنٹے دیے گے ہیں جب کہ دونوں ممالک کے فوجی دستے ترکی کی سرحد سے ملحد شامی علاقے ’سیف زون‘ کے مشرق اور مغرب میں مشترکہ گشت بھی کریں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔