صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

گزشتہ روز سی سی پی او کریم خان نے پشاور پولیس کی جانب سے خصوصی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ اکتوبر 2019 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہریوں کی سہولت اور جرائم پیشہ افراد کے بارے میں عوامی سطح پر اآگاہی پھیلانے کی خاطر ویب سائٹ لانچ کر دی (www.peshawarpolice.gov.pk) کے نام سے جاری کئے گئے ویب سائٹ پر مختلف سنگین جرائم میں ملوث افراد کا ڈیٹا مشتہر کیا گیا ہے، شہری ویب سائٹ پر کسی بھی جرائم میں ملوث افراد سے آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف اطلاع اور پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایات بھی درج کرا سکیں گے، ویب سائٹ پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف دی جانے والی اطلاع پر شہریوں کو نقد انعام بھی دیا جائے گا، ویب ساٹ پراطلاع دینے والے شہریوں کی شناخت کو مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا،ابتدائی طور پر ویب ساٹ پر 3 ہزار سے زائد ملزمان کی تصاویر،ایف آئی آر اوردیگر تفصیلات فراہم کی گئیں ہیں جس سے کاروباری حضرات، تاجر اور عام شہری روزمرہ کے کاروباری معاملات سمیت جرائم پیشہ افراد سے متعلق باخبر رہ سکیں گے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی سی پی او کریم خان نے پشاور پولیس کی جانب سے خصوصی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا، ویب سائٹ پر جرائم پیشہ عناصر، ملزمان اور دیگر غیر سماجی سرگرمیوں میں ملوث افراد کا ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے جس میں ملزمان کی تصاویر، نام، ولدیت اور دیگر ضروری معلومات فراہم کی گئیں ہیں، ابتدائی طور پر 3 ہزار سے زائد ملزمان کا ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے جس کو بتدریج گزشتہ سالوں تک توسیع دی جا رہی ہے، ویب سائٹ کی مدد سے تاجر حضرات، کاروباری افراد اور دیگر شہری جرائم پیشہ اور مختلف سنگین جرائم میں ملوث افراد کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں گے، ویب ساٹ میں پولیس کو مطلوب افراد کا ڈیٹا بھی فراہم کیا گیا ہے، اسی طرح ویب ساٹ کی مدد سے شہری کسی بھی جرم میں ملوث افراد سمیت پولیس کو مطلوب ملزمان کی بابت بھی اطلاع دے سکیں گے، جن کی اطلاع کی روشنی میں کامیاب کارروائی پر شہریوں کو انعام بھی دیا جائے گا، ویب سائٹ پر اطلاع دہندہ افراد کی شناخت مکمل صیغہ راز میں رکھی جائے گی جبکہ اطلاع دینے والے شخص کے علاوہ پولیس اہلکار بھی شناخت نہ کر سکیں گے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔