صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

ٹریفک پولیس کی ڈی ایل وین کی سفید سنگ آمد'لرنر پرمٹ جاری کردیئے

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | پیر اکتوبر 2019 

چیف ٹریفک افیسر کاشف ذولفقار کی ہدایت پرآج ڈی ایل وین اور ایجوکیشن یونٹ سفید سنگ گئی اور عوام کی آسانی کیلئے لرنر پرمٹ ان کے دہلیز پر ایشو کئے اور ٹریفک رولز آگاہی کے بارے میں پاک ماڈل ہائی سکول کے طلباء کو آگاہی دی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں حادثات کی روک تھام کیلئے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن یونٹ مختلف سکولز ،کالجز ،یونیورسٹیوں ، سرکاری و غیر سرکاری دفاتر  جا کر ٹریفک رولز کے بارے میں ایجوکیشن دیتی ہیں ۔اور ساتھ ڈی ایل وین لیجاکر عوام کی آسانی کیلئے لرنر پرمٹ ان کی دہلیز پر ایشو کرتے ہیں اسی سلسلے میں آج سفید سنگ  عوام کے پرزور اصرار پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن یونٹ اور ڈی ایل وینسفید سنگ گئی اور وہاں پر پاک ماڈل ہائی سکول کے 1500طلباء کو روڈ سیفٹی آگاہی کے بارے میں ایجوکیشن دی۔طلباء کو موٹر سائکل پر ون ویلنگ تیز رفتار ی اور بغیر ہلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے سے منع کیا گیا ساتھ ہی سوزوکیوں کے چھت ڈالے پیدان پر چھڑنے سے منع کیا گیا ۔سکول کے طلباء نے عہد کیا کہ آئیندہ وہ ٹریفک رولز پر عمل کرینگے اور سٹی ٹریفک پولیس کے جوانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے۔
اس موقع پر ڈی ایل وین نے سفید سنگ کے عوام میں 80سے ذائد لرنر پرمٹ ایشو کئے۔ 
پروگرام کے آخر میں سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ نے پاک ماڈل ہائی سکول کے طلباء سے ٹریفک رولز کے متعلق سوال وجواب  پر حوصلہ افزائی کیلئے انعامات تقسیم کئے ۔سفید سنگ کے عوام نے چیف ٹریفک آفیسر کاشف ذوالفقار کا سنہرے الفاظ میں شکریہ ادا کیا اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی اور ساتھ میں درخواست کی کہ آئیندہ اسطرح کے سیمینار سفید سنگ میں منقعد کیا جائے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔