صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 17 اپریل 2024 

سی سی پی او کریم خان نے جمرود پریس کلب کا دورہ کیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | پیر اکتوبر 2019 

پشاور()سی سی پی او کریم خان نے جمرود پریس کلب کا خصوصی دورہ کیا ہے ، اس موقع دیگر پولیس آفسران بھی موجود تھے ،سی سی پی او کریم خان کا استقبال جمرود پریس کلب کے صدر اول شیر خان نے کیا جبکہ کبینٹ کے ممبران عزت گل  
،عامر زادہ ،ساجد اور شہزاد بھی موجود تھے سی سی پی او کریم خان نے جمرود پریس کلب کی کابینہ سے خصوصی ملاقات کی ،سی سی پی او کابینہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ معاشرتی برائیوں کی نشاندہی اور عوام کو درپیش اجتماعی مسائل کے حل میں  صحافیوں کا کردار مسلمہ ہے ،فاٹا انضمام کے بعد علاقے میں امن وامان وخوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو اہے،سی سی پی او کریم خان نے کہا قبا ئلی صحافیوں نے امن کے قیام کیلئے جانوں کے نظرانے پیش کیے پولیس اور دیگر فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ رہ کر ملک دشمن عناصر کے مزموم عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا  ،سی سی پی او نے کہا کہ صوبہ میں ضم ہونے کے بعد پسماندہ علاقوں اور مکینوں کی طرز زندگی میں واضح فرق آئے گا،انہوں نے علاقہ میں امن و امان کے قیام، منشیات کے خاتمہ اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کی خاطر علاقہ عمائدین ، سفید ریش اور دیگر مقتدر حلقوں پر زور دیا کہ وہ علاقہ کی فلاح و بہبود اور امن و امان کے قیام کی خاطر پولیس کا ساتھ دیںآخر میں دہشت گردی اور ٹار گٹ کلنگ کانشانہ بننے والے صحافیوں کی ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی    
اس موقع پر سی سی پی او کریم خان کا  جمرود پریس کلب میں پہلی بار آمد پر ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، جمرود پریس کلب کے صدر اول شیر خان نے سی سی پی او کریم خان کو روایتی قبائلی پگڑی پہنائی، شرکاء نے اس موقع پر سی سی پی او کریم خان کا جمرودپریس کلب آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، معززین علاقہ نے علاقہ میں درپیش اجتماعی مسائل اور امن و امان کے قیام کی خاطر تجاویز بھی پیش کئے جس پر سی سی پی او نے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔