صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اپریل 2024 

منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار،30کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | اتوار اکتوبر 2019 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جمرود سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم ٹرک کے زریعے منشیات ضلع خیبر سے پنجاب سمگل کرنا چاہتا تھا ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگل کرنیکا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 30 کلو گرام سے  زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے 
تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ اشفاق خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم کسی بھی وقت علاقہ جمرود سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش کریں گے اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ اشفاق خان نے شہر کے تمام داخلی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کرنے کی ہدایت کی،ایکٹنگ ڈی ایس پی ارشد خان اور یس ایچ اوحیات آباد کامران مروت دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارخانوں چیک پوسٹ پر موجود تھے کہ اس دوران ایک ٹرک نمبر 3593 GLTکو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پرٹرک کے خفیہ خانوں سے 30کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرکے ملزم عبداللّٰلہ ولد جمعہ خان سا کن بہادر کلے کو گرفتار کر لیا ،ملزم نے سرسری انٹاروگیشن کیدوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔