صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

بھارتی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 2 پائلٹس ہلاک

اکثریت ڈیسک | اتوار اکتوبر 2019 

تلنگانہ: بھارت میں ایک طیارہ دوران پرواز اچانک ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے طیارہ اُڑانے کی تربیت دینے والے ادارے راجیو گاندھی ایوی ایشن اکیڈمی کے دو طالب علموں نے تربیتی پرواز کے سلسلے میں بیگم پیٹ ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی تاہم ایک گھنٹے بعد ہی طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

طیارے کی گمشدگی پر سرچ آپریشن کے لیے تیاریاں جاری تھیں کہ تلنگانہ پولیس نے ایک طیارے کے روئی کے کھیت میں گرنے کی اطلاع دی۔ تباہ ہونے والا طیارہ راجیو گاندھی ایوی ایشن کا ہی تھا۔ طیارے کے ملبے سے تربیتی پائلٹس پرکاش وشال اور امن پریت کور کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی جہاز اُڑانے کی تربیت دینے والے ایک اور ادارے کا طیارہ مہاراشٹرا کے علاقے شیرپور میں گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم خوش قسمتی پائلٹ محفوظ رہا تھا، حادثے کا شکار ہونے والے دونوں طیارے امریکی ساختہ ہیں اور اپنی مدت پوری کرچکے تھے۔ دونوں حادثات کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔