صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | ہفتہ اکتوبر 2019 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ متنی میں اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے چند روز قبل اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گی ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے
تفصیلات کے مطابق مدعی قادر شاہ نے تھانہ متنی کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بہن کو اپنے شوہر نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی
سی سی پی او صاحب نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں ایس پی صدر تصور اقبال، ڈی ایس پی صدر سرکل توحید اللّٰلہ اور ایس ایچ او تھانہ متنی سید رسول پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، جس کے دوران گزشتہ روز ڈی ایس پی توحید اللّٰلہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بیوی کے قتل میں ملوث ملزم تھانہ متنی کی حدود میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او متنی سید رسول نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم زیبر شاہ ولد میر احمد شاہ سکنہ بانڈہ میاں گان اضاخیل کو مہاجر کیمپ نزد فرنٹئیر روڈ سے نہایت حکمت عملی سے گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران غیرت کے نام پر بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کے بیدردی سے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئی ہے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔