صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 15 اکتوبر 2019 

ون ڈے میں بابراعظم کی تیسری پوزیشن، عامر ٹاپ 10 میں شامل

اسپورٹس رپورٹر | جمعہ اکتوبر 2019 

 دبئی:  ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم، ویرات کوہلی اورروہت شرما کو چیلنج دینے لگے، سری لنکا سے سیریز میں عمدہ پرفارمنس سے انھوں نے اپنی تیسری پوزیشن مستحکم بنالی جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر ٹاپ 10 میں آگئے۔

سری لنکا سے دوسرے ون ڈے میں سنچری بنانے والے بابر اعظم نے بیٹنگ رینکنگ میں اپنی تیسری پوزیشن کو مستحکم کرلیا ہے،834 ریٹنگ پوائنٹس تک پہنچنے سے ان کا خود سے آگے ویرات کوہلی ( 895) اور روہت شرما ( 863) سے فاصلہ کم ہوگیا۔ اسی طرح دوسرے اور تیسرے ون ڈے میچ میں ففٹیز اسکور کرنے والے فخر زمان بھی 16 پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر عمدہ کارکردگی کی بدولت ون ڈے بولرز رینکنگ کے ٹاپ 10 میں آگئے،27 سالہ پیسر نے 2 میچز میں 4 وکٹیں لیں جس کی بدولت وہ 6 درجے ترقی پاکر آسٹریلوی مچل اسٹارک کے برابر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے، دونوں کے ریٹنگ پوائنٹس 663 ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2019 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2019 اکثریت۔