صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ذاتی محافظ کا قتل

اکثریت ڈیسک | اتوار 29 ستمبر 2019 

سعودی عرب میں فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نہایت معتمد ساتھی اور ذاتی باڈی گارڈ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کو دن دہاڑے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کے ایک اہم ذاتی محافظ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کو جدہ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم اس سے قبل سابق شاہ عبداللّٰلہ کے باڈی گارڈ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں اور شاہ سلمان کے دور میں بھی اپنی خدمات جاری رکھیں۔

سعودی سرکاری ٹیلی وژن نے اس حوالے سے بتایا کہ شاہ سلمان کے ذاتی باڈی گارڈ کی ہلاکت ذاتی تنازع کے باعث ہوئی تاہم اس کی تفصیلات کے بارے میں نہیں بتایا گیا اور نہ ہی اس بات سے آگاہ کیا گیا ہے کہ قتل کا واقعہ کب پیش آیا، جائے وقوعہ تک میڈیا کو رسائی نہیں دی گئی۔

دوسری جانب مکہ ریجن کے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ میجر جنرل عبدالعزیز جدہ میں شاہی محل سے چند کلومیٹر فاصلے پر اپنے دوست کے گھر گئے تھے جہاں مبینہ طور پر ان کا اپنے دوست کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آکر اُن کے دوست نے گولی مار کر قتل کردیا۔

سعودی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر مبینہ قاتل کو گرفتاری دینے کی پیشکش کی تاہم انکار پر سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قاتل بھی ہلاک ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔