صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا بازار گرم، شہادتیں 6 ہوگئیں

اکثریت ڈیسک | ہفتہ 28 ستمبر 2019 

بض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مقبوضہ کشمیر کے دو مختلف اضلاع میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی پر پابندیوں اور جبر کے بادل گہرے ہوتے جا رہے ہیں، مودی سرکار کے ریاستی درندے نہتے کشمیریوں کو بھنبھوڑ رہے ہیں۔ آج ضلع گندربال اور ضلع رمبان مجموعی طور پر 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

قابض بھارتی فوج نے مسافر بس کے اغوا کا ڈرامہ رچا کر ضلع گندربال میں داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے نام نہاد سرچ آپریشن کیا اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کے دوران بنیادی انسانی حقوق کی سنگین کی پامالی کی اور 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

یہ خبر پڑھیں: مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، چین

دوسری جانب ضلع رمبان میں بھی حکمراں جماعت بی جے پی کے مقامی رہنما کو اغوا کرکے یرغمال بنائے جانے کا بہانہ بناکر سرچ آپریشن کیا گیا جہاں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا جب کہ اس سرچ آپریشن میں ایک بھارتی فوج کے اہلکار کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امریکا کا مقبوضہ کشمیرسے فوری کرفیواٹھانے کا مطالبہ

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے تاحال کرفیو نافذ ہے، اشیائے خورد و نوش میں کمی اور جان بچانے والی ادویہ کا فقدان پیدا ہوگیا ہے، کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں، ذرائع آمدورفت معطل اور مواصلاتی نظام منقطع ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔