صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

کشمیر کے حالات مزید بگڑے تو نہ میرے اور نہ ٹرمپ کے قابو میں رہیں گے، وزیراعظم

اکثریت ڈیسک | ہفتہ 28 ستمبر 2019 

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات مزید بگڑے تو نہ میرے اور نہ ہی امریکی صدر کے قابو میں آئیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکی نیوز چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال کو سمجھنے سے قاصر ہے، 50 روز سے زائد ہوگئے ہیں اور 80 لاکھ افراد لاک ڈاؤن کا شکار ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جو ہو رہا ہے وہ بد سے بدتر ہوتا جائے گا اور یہ انتہائی خطرناک ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ دنیا کو درست طور پر سمجھ نہیں آرہی کہ کشمیر میں ہو کیا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جب سے نریندر مودی کی حکومت آئی کشمیریوں پر جبر مزید بڑھا دیا گیا ہے، کشمیری کئی سال سے حق خوداردیت کا مطالبہ کر رہے ہیں، جب کرفیو ہٹے گا تو وادی کے حالات کھل کر دنیا کے سامنے آجائینگے، بھارتی فورسز اور کشمیریوں کے درمیان تصادم ہوگا، مجھے خطرہ ہے کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر کشمیریوں کا قتل عام ہوگا، اگر حالات مزید بگڑ گئے تو نہ میرے اور  نہ ہی امریکی صدر کے قابو میں آئیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہندوؤں کی اجاداری پر یقین رکھتے ہیں اور انتہا پسند افراد بھارت کو یرغمال بنا کر وہاں حکومت کر رہے ہیں، افسوس کے ساتھ عالمی رہنما بھارت کو ایک ارب 20 کروڑ کی مارکیٹ دیکھتے ہیں، وہ معیشت اور تجارت کو انسانوں پر ترجیح دے رہے ہیں۔

عمران خان نے افغان مسئلہ اور امریکا طالبان مذاکرات کے بارے میں کہا کہ افغانستان میں امریکی جنگ کی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا جا رہا ہے حالانکہ یہ سراسر غلط ہے، افغانستان میں حالات پہلے سے بھی خراب ہیں، امن مذاکرات کی ناکامی مایوس کن ہے، پاکستان ایک بار پھر افغانستان امن مذاکرات میں مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے ایران امریکا کشیدگی کے معاملے پر کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر پاکستان کی مدد مانگی ہے کیونکہ وہ خود ایران کے ساتھ جنگ کے خلاف ہیں، اس معاملے پر ایرانی صدر حسن روحانی سے بات ہوئی ہے، جو ہوسکا کروں گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔