صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

مشہور زمانہ سمیرا صفدر قتل کیس کے ملزمان گرفتار

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | جمعرات 26 ستمبر 2019 

پشاور کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے سمیرا صفدر قتل کیس میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی میں 4 سہولت کاروں سمیت قبضہ مافیا گروہ کے 3 ارکان کو بھی پولیس حراست میں لیا گیا ہے، گرفتار مرکزی ملزمان نے مورخہ 17 اگست کو مسماۃ سمیرا صفدر بیوہ مبین شنواری اور ڈرائیور انعام اللّٰلہ کو عدالت پیشی کے بعد راولپنڈی جاتے ہوئے موٹر وے کے قریب جائیداد تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا،ملزمان کی جائیداد اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی محدود کرنے پر تیزی سے عمل جاری ہے، گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے مشہور زمانہ سمیرا صفدر قتل کیس میں دو اہم ملزمان اسفند یار اور سلمان ولد مقرب شینواری کو گرفتار کر لیا ، ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مورخہ 17 اگست کو مسماۃ سمیرا صفدر زوجہ مبین شینواری اور ڈرائیور انعام اللّٰلہ ولد نصیب جان کو موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب قتل کیا تھا، ملزمان کا مقتولہ کے ساتھ عرصہ دراز سے جائیداد تنازعہ چلا آرہا تھا ، وقوعہ کے روز مقتولہ سمیرا صفدرپشاور میں عدالت پیشی کے بعد موٹر کار میں راولپنڈی واپس جا رہی تھیں کہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ان کو نشانہ بنایا ، ملزمان واردات کے بعد فرار ہو چکے تھے جن کو عدالت سے اشتہاری ملزمان قرار دیا گیا جن کی گرفتاری کی خاطر پولیس نے پشاور سمیت دیگر اضلاع میں بھی کارروائیاں کیں جس کے دوران اس سے قبل بھی ملزمان کو پناہ دینے والے پانچ (سہولت کاروں ) محمد امین ولد ثمین، فواد، سرفراز پسران الیاس، شمس الدین ولد حاجی ثمین اور عبد القادر ولد عبدالطیف ساکنان گل آباد کو اس سے قبل گرفتار کر لیا گیا تھا

اسی طرح پولیس نے ملوث ملزمان کی کاروباری سرگرمیوں کو ختم کرنے کی خاطر کارخانو مارکیٹ میں رائل پلازہ کے نام سے کاروباری مرکز جبکہ ریگی ٹاؤن شپ کے قریب ہاؤسنگ سوساءٹی کو بھی سیل کیا تھا

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری رکھتے ہوئے مختلف ذراءع سے ملزمان کی پتہ براری کا سلسلہ جاری رکھا جس کے دوران گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر ایس پی رورل کیپٹن (ر) علی بن طارق کی سربراہی میں ڈی ایس پی ریگی رحیم حسین، ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ امتیاز خان اور دیگر پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان اسفند یار اور سلمان پسران مقرب شینواری کو گرفتار کر لیا، کارروائی کے دوران ملزمان کو پناہ دینے کے الزام میں 4 سہولت کاروں الیاس ولد سوات خان سکنہ لنڈی کوتل، عبد الرحمن ولد نور رحمان سکنہ چارسدہ، فہیم ولد بصیر احمد سکنہ اچینی پایان اورمحمد نثار ولد عبدالحلیم سکنہ متھرا کو گرفتار کر لیا، اسی طرح خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی میں قبضہ مافیا گروہ کے 3 ارکان یاسین اللّٰلہ ولد باچا حسین سکنہ لطیف آباد، قیصر ولد شاکر سکنہ چارسدہ اوراسد ولد نور اسلام سکنہ وزیر ڈھنڈ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، جن سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس کے دوران دیگر روپوش ملزمان کا سراغ ملنے کی توقع کی جا رہی ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔