صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

پشاورپشاور یونیورسٹی پیوٹا ہال میں سنٹر آف ریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے زیر اہتمام یوتھ کپیسٹی بلڈنگ کے نام سے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

محمد فہیم خان کرائم رپورٹر | جمعرات 26 ستمبر 2019 

پشاورپشاور یونیورسٹی پیوٹا ہال میں سنٹر آف ریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے زیر اہتمام یوتھ کپیسٹی بلڈنگ کے نام سے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ میں ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے خصوصی طور پرشرکت کی، ورکشاپ میں پرو وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی، چئیرمین کونسل آف اسلامک آئیڈیالوجی ڈاکٹر قبلہ آیازاور کمانڈنٹ کیمپس پولیس وسیم خلیل نے بھی شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے رول آف لاء کے حوالے سے خصوصی لیکچر دئیے، ایس ایس پی آپریشن نے بھی اس موقع پر قانون کی حاکمیت، قانون پر عملدرآمد اور معاشرے پر اس کے مثبت اثرات پر خصوصی لیکچر دیا، انہوں نے لیکچر کے دوران نوجوانوں کی بنیادی قوانین سے آگاہی کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی آبادی کی اکثریت 28 سال سے کم عمر جوانوں کی ہے انہوں نے نوجوان نسل کو ملک و قوم کا مستقبل قرار دیتے ہوئے ان کو بنیادی قوانین سے آگاہی حاصل کرنے اور پر امن معاشرے کے قیام میں کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی میں سنٹر آف ریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے زیر اہتمام کیپسٹی بلڈنگ کے نام سے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا، ورکشاپ میں ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی سمیت پرو وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی، چئیرمین کونسل آف اسلامک آئیڈیالوجی ڈاکٹر قبلہ آیاز، پروگرام منیجر ملک مصطفی اور کمانڈنٹ کیمپس پولیس وسیم خلیل شریک ہوئے، ورکشاپ میں شامل مقررین نے خصوصی لیکچر دئیے جس کے دوران طلباء و طالبات اور شرکاء کو قانون، رول آف لاء اور قانون کے نفاذ میں نوجوانوں کے کردار سمیت مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔