صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

مختلف کارروائیوں کے دوران اشتہاری ملزمان، جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروش گرفتار

محمد فہیم خان کرائم رپورٹر | جمعرات 26 ستمبر 2019 

پشاور() کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے صدر ڈویژن سمیت دیگر تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کے دوران 19 اشتہاری ملزمان سمیت 38 افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد کے قبضے سے مجموعی طور 5 عدد کلاشنکوف، 5عددرائفل، تین عدد پستول، 30کلو گرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کر لی، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے

تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سی سی پی او پشاور محمد کریم خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں چاروں ڈویژنز میں خصوصی کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران جرائم پیشہ، اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا

خصوصی کریک ڈاون کے دوران صدر ڈویژن کے تھانہ بڈھ بیر، متنی، ارمڑ، سربند اور تھانہ انقلاب کی حدود میں کارروائیوں کے دوران 7 اشتہاری ملزمان سمیت مجموعی طور پر 14ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے دوران ایس ایچ اوتھانہ بڈھ بیر نثار خان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان طاہر اللّٰلہ ولد امان اللّٰلہ سکنہ رنگ روڈ پشتخرہ اور نگار ولد گل خان سکنہ ماشو خیل کو گرفتار کر کے دونوں ملزمان کے قبضہ سے 13 کلو گرام چرس برآمد کر لی ہے، اسی طرح 7 دیگر ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 5 عدد کلاشنکوف، چار عدد بندوق،تین عدد پستول اور 12کلو گرام چرس برآمد کی ہے

جبکہ اسی طرح تھانہ متھرا کی حدود میں انچارج پولیس چوکی جبہ مسجد نے منشیات فروش سید غفور ولد سیار خان سکنہ باڑہ ملک دین خیل حال پجگی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دھندہ رقم اور 2 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کی ہے، اسی طرح تھانہ بھانہ ماڑی، تھانہ کوتوالی، تھانہ گلبہار، تھانہ ناصرباغ، تھا نہ داودزئی، تھانہ پہاڑی پورہ، تھانہ حیات آباد، تھانہ ریگی اور تھانہ چمکنی پولیس نے بھی مختلف کاروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 12اشتہاری ملزمان سمیت 24افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طوردوعددرائفل، 15کلو گرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔