صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

سی سی پی او کریم خان کی نیشنل کمیشن آف پاکستان برائے بین المذاھب ہم آہنگی و انسانی حقوق کے نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات

محمد فہیم خان کرائم رپورٹر | بدھ 25 ستمبر 2019 

پشاورسی سی پی او کریم خان نے گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں پشاورنیشنل کمیشن آف پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق کے نمائندہ وفد سے خصوصی ملاقات کی ہے، صوبائی چئیرمین پرویز اقبال کی قیادت میں آنے والے وفد میں جنرل سیکریٹری ہارون خان اور ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر عارف یوسف ایڈووکیٹ بھی موجود تھے، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی بھی موجود تھے، سی سی پی او نے آنے والے وفد سے پولیس کی جانب سے شہر میں مختلف مذاہب کے پیروں کے مابین روابط استوار کرنے اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے پولیس کی کاوشوں سے آگاہ کیا، انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی پر تفصیلی بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ آنے والے وفد کی کاوشوں کو بھی سراہا، خصوصی وفد نے پشاور پولیس کی جانب سے شہر میں بسنے والے اقلیتی برادری کے تحفظ اور محرم الحرام کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات پر پشاور پولیس کی کارکردگی کو سراہا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی سی پی او کریم خان نے نیشنل کمیشن آف پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی بھی موجود تھے، صوبائی چئیرمین پرویز اقبال کی قیادت میں آنے والے وفد میں جنرل سیکریٹری ہارون خان اور ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر عارف یوسف ایڈووکیٹ بھی موجود تھے، سی سی پی او کریم خان نے آنے والے وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پشاور پولیس شہر میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں بسنے والے اقلیتوں اور ان کی مذہبی عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، سی سی پی او نے آنے والے وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر ان کی کاوشوں کو سراہا

اس موقع پر آنے والے نمائندہ وفد نے شہر میں کپیٹل سٹی پولیس کی جانب سے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھتے ہوئے محرم الحرام کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پرپولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سی سی پی او کریم خان کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کیا

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔