صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

مہوش حیات اداکاری کے ساتھ سماجی خدمت میں بھی آگے

اکثریت ڈیسک | منگل 24 ستمبر 2019 

قومی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات یتیم خانے’’میرا اپنا گھر‘‘کا افتتاح کرنے سوہاوہ پہنچ گئیں۔

نشان امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی مقبول اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جو اداکاری کے ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں اور ملکی معاملات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے برملا اپنی رائے کا اظہار کرتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مہوش حیات سندھ میں خستہ حال اسکولوں کی بحالی کیلئے پُرعزم

مہوش حیات حال ہی پاکستان کے سب سے بڑے  یتیم خانے’’میرا اپنا گھر‘‘کا افتتاح کرنے  صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ پہنچیں جہاں انہوں نے فری آئی کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں جاری بچوں کی آنکھوں کے معائنے کا جائزہ لیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دنیا پاکستانیوں اورمسلمانوں سے متعلق دقیانوسی خیالات بدلے، مہوش حیات

سوہاوہ میں اداکارہ مہوش حیات نے اسکول کے بچوں سے ملاقات بھی کی اور بچوں سے  گھل مل گئیں اس کے علاوہ انہوں نے مریضوں سے خیریت بھی دریافت کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی گانے چرانے پر مہوش حیات بالی ووڈ پر پھٹ پڑیں

واضح رہے کہ  کچھ عرصہ قبل مہوش حیات نے سندھ کے خستہ حال اسکولوں کی بحالی اور ان میں پڑھنے والے سیکڑوں بچوں کی تعلیم کا بیڑہ بھی اٹھایاتھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔