صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

سیلفی کی اگلی نسل ’سلوفی‘ پر اجارہ داری کےلیے ’ایپل‘ کی تیاری

اکثریت ڈیسک | جمعرات 19 ستمبر 2019 

ایپل کارپوریشن نے اپنی پیش کردہ ’سلوفی‘ کے قانونی حقوق حاصل کرنے کےلیے امریکی پیٹنٹ آفس میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ نام ’سلوفی‘ ایپل کارپوریشن کا ایجاد کردہ ہے، جس کے استعمال کا قانونی حق بھی صرف اسی کو تفویض کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایپ ڈیویلپرز اور فون بنانے والے ادارے اسے اپنی مصنوعات کے ناموں میں استعمال نہ کرسکیں۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے ’ایپل آئی فون 11‘ اور ’آئی فون 11 پرو‘ کے ساتھ ساتھ ’سلوموشن سیلفی‘ یا ’سلوفی‘ کا چرچا بھی خوب رہا، جو ان نئے اسمارٹ فونز میں تازہ ترین کیمرا فیچر کے طور پر پیش کی گئی ہے۔

’سلوفی‘ (Slofie) کو ممکن بنانے کےلیے جدید ترین آئی فونز میں اگلے کیمرے کو اس قابل بنایا گیا ہے کہ وہ 120 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے تصویریں کھینچ سکتا ہے؛ اور صرف چند سیکنڈ میں کھینچی گئی سیکڑوں تصاویر میں سے چند درجن کو خودکار انداز سے ترتیب دے کر ایک سلوموشن سیلفی ویڈیو میں تبدیل کرسکتا ہے۔ یہی وہ چیز ہے جسے ایپل کارپوریشن نے ’’سلوفی‘‘ کا نام دیا ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔