صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 19 مارچ 2024 

بین الصوبائی منشیات سمگلرز گرفتار، 85 کلو گرام چرس برآمد

محمد فہیم خان کرائم رپورٹر | ہفتہ 14 ستمبر 2019 

میڈیا پریس کورکیپٹل سٹی پولیس پشاورپریس ریلیز مورخہ14 ستمبر 2019(بین الصوبائی منشیات سمگلرز گرفتار، 85 کلو گرام چرس برآمد)پشاور()کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے محکمہ ایکسائز کیساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران ضلع خیبر سے ملک کے دوسرے شہروں کو گاڑی کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 85 کلو گرام چرس برآمد کر لی، گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہیتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بین الصوبائی منشیات سمگلرز کسی بھی وقت مال بردار گاڑی (شہ زور) کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کرینگے، اطلاع ملتے ہی شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندی کرکے کڑی نگرانی شروع کرنے کی ہدایت کی گئی، ڈی ایس پی ریگی رحیم حسین خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ ہارون جدون اور محکمہ ایکسائز آفیسر سید نوید جمال تھانہ ناصر باغ کی حدود میں ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک مال بردار گاڑی (شہہ زور) نمبر 5643 کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 85 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرکے دو ملزمان محمد ارشد ولد صالح محمد اور مصور ولد محمد خان ساکنان ضلع سرگودھا کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔