صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 19 مارچ 2024 

جون العمر نوجوان کا سر دھڑ سے جدا کرنے والے درندہ صفت ملزمان گرفتار

محمد فہیم خان کرائم رپورٹر | بدھ 11 ستمبر 2019 

جون العمر نوجوان کا سر دھڑ سے جدا کرنے والے درندہ صفت ملزمان گرفتار۔چارسدہ  تھانہ پڑانگ پولیس کی کاروائی۔ 48گھنٹے کے اندر اندر اندھے قتل کیس کا سراغ لگا کر 2ملزمان گرفتار۔ ملزمان سے آلہ قتل کلہاڑی ، رسی ،لکڑی کی کوڑی اور پستول برآمد۔ملزمان کا اعتراف جرم۔ مزید تفتیش جاری ۔ سنسنی خیز انکشافات متوقع۔(ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی)تفصیلات کے مطابق تھانہ پڑانگ پولیس کو ایک جوان العمر نوجوان کی سر کٹا نعش صندوق میں بندبرآمد ہوئی ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے چارسدہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اندھے قتل کیس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللّٰلہ خان نے ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پڑانگ قاضی عصمت خان اور ASIجہانگیر خان پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری اور آلہ قتل کی برآمد گی کا ٹاسک سونپ دیا۔ تفتیشی ٹیم نے تفتیش کا آغازکیااور نعش عیسی خان ولد سکندر ساکن سعید خان باغ سٹیشن کورونہ کی شناخت کرتے ہوئے ملزمان محمد شاہد ولد امین خان اورمسما (ن)زوجہ طاہر خان ساکنان جمٹ غڑمبک بٹگرام کو شامل تفتیش کیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے تمام حقائق اور اپنے دوسرے ساتھی طاہر ولد طور محمد ساکن جمٹ غڑمبک بٹگرام کانام بھی اگل دیئے۔ ملزمان کی نشاندہی پر ان سے آلہ قتل کلہاڑی ، رسی ،لکڑی کی کوڑی اور پستول برآمدبرآمد کر لیا ہے۔ ملزمان نے وجہ عنادبتاتے ہوئے کہا کہ مقتول عیسی کا ملزم مسما زوجہ طاہر خان پر 4لاکھ روپے قرض تھے ۔مقتول اپنے رقم کی واپسی کے لئے روزانہ آتے تھے اور ہمیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جس کی رنجش سے میں ، میرے شوہر اور میرے شوہر کے دوست نے قتل کا منصوبہ بنایا۔ مقتول عیسی خان کودعوت پر بلایا کھانے کے بعد انہیں گولی مار دی اور پھر ان کے جسم سے سر، ہاتھ اور پیر کاٹ کر صندوق میں بند کیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے۔ قتل کیس میں نامزد ملزم طاہر خان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے شروع کر دیئے گئے ہیں 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔