صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی چینی نمائندہ وفد سے ملاقات

محمد فہیم خان کرائم رپورٹر | بدھ 11 ستمبر 2019 

ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی چینی نمائندہ وفد سے ملاقات

ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی سے بدھ کے روز چینی نمائندہ وفد نےان کے دفتر میں ملاقات کی جس کی قیادت چینی سفارتکار مسٹر چن وئی نے کی۔ معزز مہمان نے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کو 19 ستمبر کو چین کے قومی دن کے موقع پر پشاور میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ جس کو قبول کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست برادر ملک ہے اور چین کے باشندوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے قومی دن کہ موقع پر ان کی خوشی میں شرکت بھی کریں گے۔ اس موقع پر معزز مہمان مسٹر چن وی نے ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی کو اعزازی سیونئر بھی پیش کیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔