صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

مردان پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔

محمد فہیم خان کرائم رپورٹر | اتوار ستمبر 2019 

مردان پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔

تھانہ شہبازگڑھی کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن،07مجرمان اشتہاریوں،05سہولت کاروں سمیت21مشتبہ افراد گرفتار،غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج،بھاری مقدار میں اسلحہ اورمنشیات برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوسجاد خان کی خصوصی احکامات پرایس پی آپریشن مشتاق احمد کے زیر نگرانی ڈی ایس پی  رورل سرکل شکیل خان کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ شہبازگڑھی ولایت شاہ خان معہ آپریشن ٹیم نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ شہبازگڑھی کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران07مجرمان اشتہاریوں،05سہولت کاروں سمیت21مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز 01 کلاشنکوف،01 کالاکوف، 02 عددبندوق، 02 عددشاٹ گن،05عدد پستول اور مختلف ساخت کے 204عدد کارتوس برآمد کئےگئےجبکہ منشیات کے خلاف کاروائی کرتےہوئے تین کلوگرام سے زائد چرس اور05 گرام آئس قبضہ میں لے کرملزمان کے خلاف مقدمات درج کئےگئے،آپریشنزکے دوران40 مشتبہ ٹھکانے اور مکانات چیک کئے گئے جس میں 03غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ ناقص سیکورٹی انتظامات پر10افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے95 موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اورمشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیاگیا، جس میں 12افراد کو زیر دفع 107/151 crpc جبکہ 09افراد کو زیر دفعہ 55/109کے تحت گرفتار کیا گیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔