صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

چارسدہ:۔تھانہ پڑانگ پولیس کی کامیاب کاروائی ۔ لاکھوں روپے کی نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

محمد فہیم خان کرائم رپورٹر | ہفتہ ستمبر 2019 

چارسدہ:۔تھانہ پڑانگ  پولیس کی کامیاب کاروائی ۔ لاکھوں روپے کی نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام ۔نان کسٹم پیڈ اشیاء میں کپڑا،ٹائیر،چائنہ تالے،پنسل اور بٹیریاں  شامل ہے۔نان کسٹم پیڈ سامان کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا۔
)ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی )
تفصیلات کے مطابق:۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چارسدہ عرفان اللّٰلہ خان کے خصوصی احکامات پر چارسدہ  میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کاروائیوں کیساتھ ملک کولاکھوں روپے نقصان پہنچا کر نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے والوں کیخلاف بھی بھر پور کاروائیاں جاری ہے۔ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پڑانگ قاضی عصمت خان کا بمعہ دیگر  پولیس نفری کے ہمراہ موٹر وے انٹرچینچ پرناکہ بندی کی تھی کہ اس دوران ایک ٹرک کو روکا گیا۔جس کی تلاشی لینے پر ٹرک میں مختلف قسم  کے چھوٹے اور بڑے سائز  کےٹائرز ،غیر قانونی کپڑا ،چائینہ تالے،بیٹریاں اور پنسل موجود تھے ۔جس کو پولیس کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔پولیس نے مالک مومن ولد زیارت گل سکنہ مسلم ٹاون پشاور اور ڈرائیور عابد حسن ولد راحت ولی سکنہ عمرزئی کو موقع پر گرفتارکر لیا ۔ پڑانگ پولیس نے تمام سامان کسٹم حکام کو حوالہ کیا۔کسٹم حکام نے پولیس کی اس کاروائی کی کھلے دل سے تعریف کی اور اُمید ظاہر کی کہ چارسدہ پولیس مستقبل میں بھی ملک کو معاشی نقصان پہنچانے والوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں میں کسٹم حکام کا ساتھ دیے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔