صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

پشاور میں ساتویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس امام بارگاہ سید عالم شاہ جعفری سے سخت سیکورٹی میں برآمد

محمد فہیم خان | ہفتہ ستمبر 2019 

پشاور میں ساتویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس امام بارگاہ سید عالم شاہ  جعفری سے سخت سیکورٹی میں برآمد ، ایس ایس پی آپریشنز نے جلوس کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں کا تفصیلی دورہ کیا اور متعلقہ پولیس حکام کو حفاظتی انتظامات بارے اہم ہدایات جاری کردیں. ایس پی ایس پی آپریشنز پشاور نے کہا کہ پشاور پولیس نے ماتمی جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. پولیس کی بھاری نفری ماتمی جلوس کی گزرگاہوں اندرون و بیرون شہر ناکہ بندیوں اور شہر کے بلند و بالا مقامات پر تعینات کی گئی ہے. شہر کی شاہراہوں اور جلوس کی گزر گاہوں پر پولیس اور ایلیٹ فورس کی مشترکہ موبائل, رائیڈرز اور پیادہ گشت جاری ہیں. ایس ایس پی آپریشنز پشاور ظہور بابر آفریدی نے بتایا  شہر بھر میں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی فضا ء قائم ہے. انہوںِنے کا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں. ماتمی جلوس کی گزرگاہوں کے راستے میں آنے والے تمام بازار بند رکھے گئے ہیں. اور سخت چیکنگ کے بعد عزاداروں کو ماتمی جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے.  مختلف مقامات پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کک الیکٹرانک مانیٹرنگ کیلئے کمانڈ پوسٹ میں خود کار نظام کا چوبیس گھنٹے سرویلینس جاری ہے. ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے بتایا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے ماتمی جلوسں کے راستوں اور دیگر حساس مقامات کی سویپنگ مکمل کرکے سیکورٹی ک ذمہ داریاں پولیس اور ایلیٹ فورس کے حوالے کردی گئی ہیں. انہوں نے سیکورٹی کے سلسلے میں عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ حسب سابقمحرم الحرام کا پرامن  انعقاد ممکن بنایا جاسکے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔