بنوں پولیس نے 6 ستمبر کو کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ریلی نکالی۔ تفصیلات کے مطابق 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر بنوں میں بھی یکجہتی کشمیر ریلیاں منعقد ہوئی۔ اس سلسلے میں ڈی پی او آفس کی دفتر سے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ جس میں سرکل آفیسرسب ڈویژن وزیر شیر اکبرخان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اسی طرح کمشنر بنوں کی قیادت میں کمشنر آفس سے بھی ریلی نکالی گئی۔ جو دونوں ریلیاں کمشنر آفس کے پاس ایک دوسرے کیساتھ مل کر جی پی او چوک کینٹ روانہ ہوئے۔ راستے میں "کشمیر بنے گا پاکستان "کے نعرے بلند کرتے رہے۔ پوری ریلی نے ایک منٹ کے لئے مکمل خاموشی اختیار کرکے بعد میں قومی اور کشمیری ترانے بجائے گئے۔ریلی میں سرکاری و غیر سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر قائدین ریلی نے کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور کشمیر کی آزادی کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا اور مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کے لئے عزم کا اظہار کیا۔
ترجمان بنوں پولیس