صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

شاہ محمود قریشی کا ملائیشین ہم منصب کو فون، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

اکثریت ڈیسک | جمعہ ستمبر 2019 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین ہم منصب سیف الدین عبداللّٰلہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا، اس موقع پر ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاکھوں نہتے مسلمان مسلم دنیا کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں، بین الاقوامی رپورٹس، ایک نئے انسانی المیے کے رونما ہونے کی نشاندہی کر رہی ہیں، بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے پورے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں 4 ہفتوں کے کرفیو سے زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔