صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

کیا مسلمانوں پر مظالم کے وقت عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ جاتی ہے، وزیراعظم

اکثریت ڈیسک | جمعہ ستمبر 2019 

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کے سامنے ہیں پھر بھی اس  پر عالمی دنیا خاموش کیوں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی بھارتی فورسزکا مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کا  32 واں دن ہے، اس محاصرے کی آڑ میں پیلٹ گنوں سے بھارتی فورسز نے کشمیری مردوں ، خواتین اور بچوں کو گولیاں مار کر شہید اور زخمی کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری مردوں کوحراست میں لے کر بھارتی جیلوں میں پھینکا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے، مقبوضہ وادی میں مواصلاتی بلیک آوٹ کے باعث کشمیری اپنی اہل خانہ اور بیرونی دنیا سے کٹے ہوئے ہیں، تمام پابندیوں کے باوجود مظالم کی داستانیں عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی دنیا کے سامنے ہے، دنیا بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش کیوں ہے، کیا مسلمانوں پر مظالم کے وقت عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ جاتی ہے، عالمی برادری اس رویے سےدنیا کے 1 ارب 30 کروڑ مسلمانوں کو کیا پیغام دے رہی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔